حیدرآباد۔11۔جنوری (اعتماد نیوز)ریاستی سیاسی جماعت لوک ستا کے صدر و رکن
اسمبلی کوکٹ پلی نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کے ساتھ بات چیت
کی۔ اور انہوں نے بات چیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے
نظام میں تبدیلی کے غڑض سے لوک ستا عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا
چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا
کہ اس معاملہ میں دونوں جماعتوں میں وسیع
ترین بات چیت کی ضرورت ہے۔ تاہم دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے
بانی نے واضح کیا کہ وہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد قائم کرنے والے نہیں ہیں۔
انہوں لوک ستا کو انکی جماعت میں ضم کردینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا
جوب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ضم کرنے سے متعلق سوال انہیں سے پوچھ لیں۔